ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز کے بانی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز کے بانی کا انتقال

ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز کے بانی چیرمین کلم انجی ریڈی آج شام علالت کے باعث کارپوریٹ ہاسپٹل میں چل بسے ۔ ان کی عمر 73 سال تھی۔ پسماندگان میں دختر اور فرزند شامل ہیں ۔ ضلع گنٹور کے تاڑے پلی میں 1940ء میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ ڈاکٹر ریڈی نے 1984ء میں ڈاکٹر ریڈیز قائم کر کے سخت جدوجہد کی تھی۔ بعدازاں یہ ملک کی دوسری سب سے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی بن گئی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں مرکز نے انہیں پدما بھوشن سے نوازا تھا۔ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو نے ڈاکٹر ریڈی کی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب انہوں نے نیشنل کمیکل لیباریٹری پونے سے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ آئی ڈی پی ایل سے وابستہ ہوئے ۔ ان کی قیادت میں ڈی آر ایل نے ہندوستانی فارماسیوٹیکل صنعت میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔ ان کے فرزند ستیش ریڈی اب ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز کے منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف آپریٹننگ آفیسر ہیں ۔ ان کے داماد جی وی پرساد وائس چیرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں ۔ ایک سینئر کمپنی عہدیدار نے بتایاکہ انجی ریڈی کی حالت کچھ عرصہ سے ٹھیک نہیں تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں