انصاف کی امیدیں موہوم - عبدالناصر مدنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

انصاف کی امیدیں موہوم - عبدالناصر مدنی

کیرالا میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر و 2008 بنگلور سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کے ملزم عبد الناصر مدنی نے آج کہا کہ فی الوقت وہ ایک سنگین صورتحال سے دوچار ہیں کیونکہ ہنوز "انصاف کی کرن" نظر نہیں آ رہی ہے-یہاں اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر ضمانت پر مدنی نے کہا کہ میں ایک سنگین صورتحال سے دوچار ہوں جس میں انصاف کی ہنوز کرن نظر نہیں آ رہی ہے- تاہم مدنی نے کہا کہ وہ مایوس یا مغموم نہیں ہے-وہ اسے روحانی پاکیزگی کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں-مدنی نے کہا کہ انصاف کے مطالبہ پر ہراسانی کا شکار وہ دنیا کے واحد شخص نہیں ہیں-عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مدنی پر میڈیا سے بات چیت کی پابندی عائد کر دی ہے-انہوں نے شادی کی تقریب میں کہا کہ ان کے الفاظ کو ایک خطبہ متصور کیا جانا چاہیے-کانگریس، سی پی آئی(ایم)، اور مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے شادی میں شرکت کی اجازت دی-کوٹائم میں شادی خانہ میں کے اطراف سخت سکیورٹی کی گئی تھی- بنگلور میں ایک زیریں عدالت میں پولیس سیکورٹی میں شہر میں شادی اور علیل والد سے ملاقات کے لئے مدنی کو 8 تا 12 مارچ ضمانت منظور کی-بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے مدنی کے الفاظ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ضمانت کی خلاف ورزی کی ہے-

Peoples Democratic party leader Abdul Nasir Madani on bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں