مہارشٹرا کانگریس اپنے بل بوتے پر انتخابی مقابلے کی خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

مہارشٹرا کانگریس اپنے بل بوتے پر انتخابی مقابلے کی خواہاں

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار کے انتخابی کھیل پر فکر مند کانگریسی ارکان پارلیمنٹ نے جنکا تعلق مہا راشٹرا سے ہے ، فیصلہ کیا ہے کہ وہ نائب صدر پارٹی راہول گاندھی سے کل اپنی ملاقات کے دوران کہ دینگے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مہا راشٹرا کی تمام نشستوں پر اپنے بل بوتے پر مقابلہ کرنا چاہتے ہیں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رجنی پاٹل نے پی ٹی آئی سے کہا کہ پوری طرح این سی پِی پر انحصار کرنے کی بجائے کانگریس کو تمام نشستوں پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے – انھون نے کہا کہ شردپوار کی پارٹی کے کسی بھی غیر متوقع اقدام سے بچنا ضرہری ہے جس کے نتیجہ مین کانگرعس پارٹی کے منصوبَ ناکام ہو سکتے ہیں-
رجنی پاٹل نے رداستی یعن سی پی کے باینات کی یاد دہانی کی کہ کانگرعس کے ساتھ اتھاد کے باوجود این سی پی تمام 288 اسمبلی نشستوں کے لَئے اپنے بل بوتے پر مقابلے کی تیاری 'احیاطی اقدام کے طورپر' کر رہی ہے – انھوں نے کہا تھا کہ یہ این سی پی کے مفاد میں ہے کہ وہ زیادہ نشستوں پر انتخابی مقابلہ کرے- 2009ء کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کو 17 اور این سی پی کو 8 نشستیں حاصل ہوئی تھیں جب کہ مہاراشٹرا میں پارلیمنٹ کی 48 نشستیں حاصل کی- ریا ستی این سی پی پہلے ہی لوک سبھا نشست سے مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کی نمائندگی فی الحال کانگریس کے سریش کلمڈی کرتے ہیں جنھیں دولت مشترکہ کھیلوں کے انتظمات میں مبینہ بد عنوانیوں کے پیش نظر پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے

Maharashtra Congress leaders more concerned about ally NCP than Opposition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں