ملائم سنگھ کی تقریر کے دوران مسلم نوجوانوں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

ملائم سنگھ کی تقریر کے دوران مسلم نوجوانوں کا احتجاج

کئی مسلم نوجوانوں نے آج سماج وادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادوکی تقریر کے دوران خلل ڈالا اور دہشت گردی کے کیسوں میں مسلم نوجوانوں کو غلط طورپر ماخوذ کرنے کا الزام لگایا۔ اترپردیش جمعیۃ العلماء کے زیر اہتمام رفاع عام کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران ملائم سنگھ یادو کو مسلم نوجوانوں کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے خطاب کے دوران خلل پیدا کیا گیا۔ ان نوجوانوں نے دہشت گردی کے کیسوں میں پھنسائے گئے مسلم نوجوانوں کو رہا کرنے کامطالبہ کیا۔ جس وقت ملائم سنگھ یادو تقریر کر رہے تھے سامعین میں بیٹھے ہوئے ایک گروپ نے دو مرتبہ خلل ڈالا۔ جب انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی جو کہتی ہے کر کے دکھاتی ہے ۔ ہجوم نے کہتے ہوئے گڑبڑکی کہ جھوٹ ہے ۔ جیسے ہی یہ لوگ خاموش بیٹھے ملائم سنگھ نے اپنی تقریر جاری رکھی۔ جب وہ اپنا خطاب ختم کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ ہم نے مسلمانوں کی خاطر اپنی حکومت قربان کی۔ اس موقع پر ہجوم نے پھر سے خلل اندازی کی اور کانڈہ میں ڈی ایس پی ضیاء الحق کے قتل میں راجہ بھپیا کے خلاف کار روائی کے بارے میں سوالات اٹھائے ۔ اس مرتبہ احتجاج کافی شدید تھا اور ہجوم کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ ملائم سنگھ نے کہاکہ آپ جو کچھ کہنا چاہتے ہیں یا پوچھنا چاہتے ہیں اس طرح نہیں بلکہ تحریر میں دیجئے ، پارٹی کے ترجمان کو آپ ایک خط حوالے کیجئے میں یقینا اس کا جائزہ لوں گا۔ پی ٹی آئی کے بموجب ملائم سنگھ نے کہاکہ دہشت گردی کے جھوٹے الزامات پر جیلوں میں بند3بے قصور مسلم نوجوانوں کو حکومت نے رہا کیا ہے اور مزید24 نوجوانوں کی رہائی کیلئے قانونی رائے طلب کی گئی ہے ۔

Mulayam faces protest by Muslim youths in Lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں