کرناٹک بلدی انتخابات میں مجلس کا کامیاب مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

کرناٹک بلدی انتخابات میں مجلس کا کامیاب مظاہرہ

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے ریاست مہاراشٹرا کے بعد آج ریاست کرناٹک میں بھی پھر ایک بار اپنی طاقت و مقبولیت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ فرقہ پرست قوتوں کی سازشوں کے باوجود مجلس اتحاد المسلمین نے بیدر اور بسوا کلیان کے بلدی انتخابات میں 3-3 نشستوں پر کامیابی کے ذریعہ ریاست کرناٹک میں بھی مسلمانوں کے علاوہ دلتوں اور پسماندہ طبقات میں اپنی مقبولیت کو ثابت کیا ہے ۔ بیدر اور بسوا کلیان میں مجلس اتحادالمسلمین کی کامیابی کو اس اعتبار سے بھی زبردست اہمیت حاصل ہے کہ ایک جمہوری ملک میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی بجائے بیدر ،بسوا کلیان اور دیگر مقامات پر ہندوستان کے دستور کے مطابق قائم و کام کرنے والی ملسمہ اقلیت کو ایک مسلمہ جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو بلدی انتخابات کی انتخابی مہم میں جلسہ منعقد کرنے جلوس نکالنے یا پارٹی پرچم اور جھنڈیاں لگانے کی تک اجازت نہیں دی گئی جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کو ہر قسم کی انتخابی مہم چلانے کی کھلی چھوٹ دی گئی۔ مجلس کے مرکزی قائدین کو تک ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے کئی بار بیدر اور بسوا کلیان کے دوروں سے روکا گیا۔ حتی کہ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کو بھی بسوا کلیان میں انتظامیہ کے اشارے پر پولیس نے گرفتار کرنے کی جسارت کی۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے ان رکاوٹوں کے باوجود عوام سے راست ربط پیدا کرنے کی ممکنہ حد تک کوشش کی جبہ عوام نے بھی خوف و دہشت و دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کے حق میں اپنے و وٹ استعمال کئے ۔ مجلس اتحاد المسلمین نے بیدر کی 35رکنی بلدیہ میں اپنے 9امیدوار کھڑا کئے تھے جبکہ بسواکلیان کی 31رکنی بلدیہ میں مجلس کے 6امیدوار تھے ۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی شاندار کامیابی پر آج مجلس کے مرکزی دفتر پر دارالسلام میں بھی زبردست جشن دیکھا گیا۔

MIM got 6 MLC seats in karnataka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں