لیولا کالج - آٹھ طلباء گرفتار اور اسپتال میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

لیولا کالج - آٹھ طلباء گرفتار اور اسپتال میں داخل

لیولا کالج کے آٹھ طلباء کو پولیس نے گرفتار کر کے اسپتال داخل کر دیا، بھوک ہڑتال پر پابندی
آج ٹیسو تنظیم کی جانب سے تمل ناڈو بند کا اعلان، ریاست میں حفاظتی اقدامات کے لیے پولیس تعنیات
پچھلے تین دنوں سے سری لنکا میں ہوئی تملینس کی نسل کشی کو بین الاقوامی انکوائری کرنے اورعلیحدہ تمل ریاست تمل ایلم قائم کرنے کے لیے اور بین الاقوامی ممالک کے نگرانی میں سری لنکا سے مہاجر وں کی حیثیت سے دوسرے ممالک میں بسنے والے تملینس کو بھی عام و وٹنگ اختیار دینے کے مطالبے کو لیکر اور سری لنکن تملینس کے معاملے میں ہندوستان کی جانب سے یو این میں واضح قرار داد پیش کرنے کے مطالبے کو لیکر چنئی کے مشہور لیولا کالج کے آٹھ طلباء بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے، بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے آٹھ طلباء کو کل دیر رات پولیس نے گرفتار کر کے چنئی رایاپیٹ اسپتال میں داخل کر دیا ہے، جب رات تقریبا 2.15بجے جائے بھوک ہڑتال پر پولیس ان طلباء کو گرفتار کرنے کی ارادے سے پہنچی تو طلباء نے فوری طور پر اپنے حامیوں کو اس کی اطلاع دیدی، دیر رات ہونے کے باوجود بھی کچھ ہی دیر میں سینکڑوں حامیان جائے بھوک ہڑتال پر پہنچ گئے، اور پولیس کو ان طلباء کو گرفتار کرنے سے روکنے لگے، جس کی وجہ سے پولیس اور تملینس حمایت تنظیم کے نمائندوں کے درمیان دھکا مکی ہوئی، پولیس نے انہیں انتباہ کیا کہ وہ اگر طلباء کو گرفتار کرنے میں کسی نے مداخلت کی تو ان کو بھی گرفتا ر کر لیا جائے گا، لیکن مظاہرین پر پولیس کے انتباہ کا کچھ اثر نہیں ہوا، پولیس نے آخر کار اضافی فورس منگوا کر سب سے پہلے مظاہرین کو گرفتار کر کے ان کو قریبی شادی خانہ میں بند کر دیا، اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے آٹھ طلباء کو پولیس نے اٹھا کر ایمبولنس میں سوار کر کے انہیں علاج کے لیے رایا پیٹ گورنمنٹ اسپتال میں داخل کر دیا ہے، اور پولیس نے یہاں سخت پہرہ لگا دیا ہے، اور ان طلباء سے ملنے کے لیے کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، طلباء کی حمایت میں گرفتار کئے گئے سو سے زائد افراد کو پولیس نے صبح دس بجے رہا کر دیا ہے، جب طلباء کی گرفتاری صبح کو دیگر کالج کو طلباء کو ملی تو وہ رایا پیٹ گورنمنٹ اسپتال پہنچ کر طلباء کو دیکھنا چا ہا تو پولیس نے اسپتال کے تیسری منزل میں واقع اسپتال بلاک کے گیٹ کو اندر سے بند کر لیا، اور پولیس نے فوری طور پر اسپتال کے باہر جمع طلباء کو وہاں سے ہٹا دیا، اس سلسلے میں سری لنکن تملینس کے حامی ڈائرکٹر گوتمن کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی طاقت کا استعمال کر کے ان کے بھوک ہڑتال پر روک لگانے کی کوشش کی ہے، لیکن سری لنکن تملینس کی حمایت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے لیے تمل ناڈو کے آٹھ لاکھ طلباء تیار ہیں، اور وہ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے ۔

Police arrested Loyola college students on hunger strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں