مغربی بنگال اردو اکیڈمی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

مغربی بنگال اردو اکیڈمی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

مغربی بنگال اردو اکیڈیمی کی تعلیمی سب کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منگل کو اکاڈمی میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹر صباح اسماعیل ندوی چیرمین تعلیمی کمیٹی، مختار علی ممبر تعلیمی کمیٹی، شمیم احمد رحمانی ممبر تعلیمی کمیٹی، نشاط عالم ڈپٹی سکریٹری اور محمد شاہد سکریٹری مغربی بنگال اردو اکیڈیمی نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تعلیمی کمیٹی کے تعلق سے کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ اکیڈیمی کی جانب سے چلنے والے کوچنگ سنٹرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید چند کئے کوچنگ سنٹرز کے قیام پر غور و فکر کیا گیا۔ مغربی بنگال اردو اکیڈیمی نے گذشتہ سال 50 مقامات پر کوچنگ سنٹر قائم کرکے اردو اسکولوں کے طلباء و طالبات کو فائدہ پہنچایا تھا۔ ان میں سے 7 سنٹرس کو ان کی غیر تشفی بخش کارکردگی کی وجہہ سے امسال منظوری نہیں دی گئی ہے۔ ان کی جگہ نئے سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔ ان کوچنگ سنٹرز کو مزید بہتر اور کارگر بنانے کیلئے آج کی میٹنگ میں غور و خوص کیا گیا۔ سال گذشتہ صرف 3 مضامین انگریزی، حساب اور اردو کیلئے کوچنگ فراہم کی گئی تھی۔ اس سال تمام مضامین کیلئے درجہ ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ کو کوچنگ دی جائے گی۔ نیز گیارہوں اور بارہویں جماعت کیلئے بھی کوچنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ان سنٹرز کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے 5 کوآرڈنیٹر کا انتخاب بھی عمل میں آیا ہے جو کوچنگ سنٹرز اور اردو اکیڈیمی کے درمیان رابطہ کا کام کریں گے اور کوچنگ سنٹرز کو بہتر ڈھنگ سے چلانے میں ان کی مدد کریں گے۔ اس سال سے ان سنٹروں میں بنگلہ زبان کیلئے بھی کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ اردو اکیڈیمی بہت جلد عربک کوچنگ کلاسس کا آغاز بھی کرنے جارہی ہے۔

meeting of west bengal urdu academy educational committee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں