فیس بک پر قابل اعتراض مواد - بھیونڈی میں کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

فیس بک پر قابل اعتراض مواد - بھیونڈی میں کشیدگی

مہاراشٹرا کے شہر بھیونڈی اور اقلیتی آبادی کے غلبہ والے رابوڑی میں کل رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب کسی نے فیس بک پر قابل اعتراض مواد ڈال دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایاکہ فیس بک پر قابل اعتراض مواد ڈالے جانے کی اطلاع ملنے پر ایک ہجوم سڑکوں پر نکل آیا اور احتجاج کرتے ہوئے بعض گاڑیوں پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایاکہ صورتحال آج صبح کشیدہ رہی لیکن قابو میں ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف قانون انفارمیشن ٹکنالوجی اور آئی ٹی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے آفتاب حسین شیخ کی شکایت پر بھیونڈی شہر، بھوئی واڑہ اور رابوڑی کے پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کی۔ ماضی میں یہ علاقے فرقہ وارانہ طورپر حساس رہے ہیں۔ سماجی نیٹ ورک پر اشتعال انگیز مواد کے بارے میں آج صبح اطلاع پھیلی جس کے بعد لوگ سڑکوں پرنکل آئے جنہیں منشتر کرنے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

Provocative Facebook post leads to protests in Bhiwandi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں