اردو اسکالرس ایسو سی ایشن نظام آباد کا ماہانہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

اردو اسکالرس ایسو سی ایشن نظام آباد کا ماہانہ اجلاس

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی و ڈاکٹر محمد ناظم علی سرپرست اُردو اسکالرس ایسوسی ایشن نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس 23مارچ برز ہفتہ بعد نماز مغرب اردو ہال اردو اکیڈیمی احمدی بازار نظام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد عبدالرفیق لیکچرر کمیسٹری گرراج گورنمنٹ کالج نظام آباد کریں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد ناظم علی ایسوسی ایشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ جب کہ پروفیسر محمد اکبر علی خان وائیس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی کی جانب سے عطیہ کردہ اردو تحقیقی کتابوں کے کتب خانہ کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اردو میں تحقیق کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ اور حال ہی میں تلنگانہ یونیورسٹی میں معلنہ پی ایچ ڈی اردو نشستوں پر داخلوں کے سلسلے میں رہنمائی کریں گے۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی تحقیق اور تنقید کے مو ©ضوع پر گفتگو کریں گے۔ محمد عبدالعزیز سہیل ریسرچ اسکالر عثمانیہ یونیورسٹی اصول تحقیق پر مقالہ پیش کریں گے۔ شمیم سلطانہ لیکچرر اردو ویمنس ڈگری کالج نظام آباد بچوں کے ادب پر تحقیقی مضمون سنائیں گی۔ محمد عبدالعزیز پرنسپل کریسنٹ گرلز جونیر کالج نظام آباد اقبال اور اردو تحقیق کے امکانات پر تقریر کریں گے۔ ڈاکٹر محمد عبدالرفیق ہندوستان میں تحقیق کے لئے دستیاب سہولتوں اور امکانات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ ایک مہمان شاعراور افسانہ نگار اپنا کلام پیش کریں گے۔ شہر نظام آباد کے ا ردو ریسرچ اسکالرس‘پی جی اسکالرس اور ادب دوست خواتین وحضرات سے اس اجلاس میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ اس اجلاس میں ریسرچ اسکالرس لائبریری سے استفادے کے لئے رکنیت سازی بھی کی جائے گی۔

Monthly meeting of urdu scholars association nizamabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں