20/مارچ نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
وزیراعظم منموہن سنگھ کو آج اعلیٰ عہدیداروں نے سری لنکا میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکہ کی قرارداد کے بارے میں بریفنگ دی۔ جب کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر ٹھوس پیغام دینے کیلئے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قطعی قرارداد کے مسودہ میں ترامیم پیش کرے گی۔ منموہن سنگھ کو ایک میٹنگ میں اس دستاویز کے بارے میں بتایا گیا۔ اس میٹنگ میں وزیر فینانس پی چدمبرم، وزیر خارجہ سلمان خورشید، مشیر قومی سلامتی شیوشنکر مینن، معتمد خارجہ رنجن متھائی اور اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ دلیپ سنہا نے بھی شرکت کی۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سری لنکا کے خلاف امریکی قرارداد پر جمعرات کو وٹنگ ہونے والی ہے ۔ UN vote against Sri Lanka in Geneva
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں