پٹنہ میں جشن قرآن کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

پٹنہ میں جشن قرآن کانفرنس

عظیم مزہبی کتاب قرآن پاک نے انسانیت کے سلسلہ میں اتنے پیغامات دئے ہیں جو دنیا کے کسی دھرم مِن نہیں دیا- جیون کے ہر پہلو پر قرآن سے روشنی ملتی ہے – 1400 برس قبل والدین کے سلسسلہ میں جو ہدایات ملتی ہیں کہ دونون میں سے کوئی اک بوڑھا پے کو پہنچ جائین تو انہیں اف نہ کہو ، نہ جھڑکو ، بھلی بات کہو، ان کے سامنے اپنا سر جھکائے رکھو اور ان کے لئے پروردگار سے دعائیں بھی کیا کرو- مانوتا ، کی اس سے بڑی ہدایت اور کیا ہو سکتی ہے جو پریوار سے شروع ہوتی ہے اور خدا تک پہنچتی ہے – ان خیالات کا اظہار آج ہیاں عبدالحئی کمپلکس ایکزیبیشن روڈ میں منعقد جشن قرآن سے سینئر آئِ اے ایس افسر اور محکمۃ صحت کے سکریٹری مسٹر ویاس جی نے کہِن – انہون نے کہا کہ ہولی قرآن نے قتل جنین کے سلسلہ میں میسیج دیا ہے کہ بچوں کو روزی روٹی کی کمی کے خوف سے قتل مت کرو لیکن ہمارے ملک کی بد قسمتی ہے کہ یہاں رحم مادر میں بچوں کو خصوصا لڑکیوں کو ختم کر دیا جاتا ہے-

مشہور عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق نے کہا کہ قرآن پاک نے مسلمانون کا تعارف کرایا ہے کہ مسلمان انسانیت کی راہ پر چلنے والا ہوتا ہے- مسلمان کریمنل نہیں ہو سکتا- انہون نے پیغام دیا کہ سبھون کو انصاف اور ایمان کے تقاضے تو پورا کرنا چاہئے – امیر شریعت مولانا سید نظام الدین نے کہا کہ قرآن کی ہدایت عالمگیر ہے اور اس کا پیغام بھی دنیا کے سارے انسانوں کے لئے ہے – قرآن اپنا تعارف خود کراتا ہے-ضرورت ہے کہ اس پر غور کیا جائے اور اسے زندگی میں اتارا جائے – مولانا عبد اللہ طارق نے بھی خطاب کیا – مشہور معالج ڈاکٹر احمد عبد الحئی نے بھی قرآن کے پیغامات سو روشناس کرایا – جبکہ ڈاکٹر خورشید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا – اس منتخب پروگرام مین ممبران اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، سماجی ، سیاسی اور مزہبی دانشوران موجود تھےکئی معزز خواتین نے بھی پروگرام سے خطاب کیا – خیال رہے کہ مسجد عبدالحئی مین درس قرآن کا برسوں سے سلسلہ چل رہا ہے – آج اس کے اختتام پر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا

Quran Conference in Patna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں