سری لنکن تملینس کی حمایت - لیولا کالج کے 8 طلباء بھوک ہرتال پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

سری لنکن تملینس کی حمایت - لیولا کالج کے 8 طلباء بھوک ہرتال پر

سری لنکن تملینس کی حمایت میں لیولا کالج کے آٹھ طلباء مسلسل تیسرے دن مرتے دم تک بھوک ہرتال پر
سری لنکا میں ہوئی تملینس کی نسل کشی کو بین الاقوامی انکوائری کرنے اورعلیحدہ تمل ریاست تمل ایلم قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی ممالک کے نگرانی میں سری لنکا سے مہاجر وں کی حیثیت سے دوسرے ممالک میں بسنے والے تملینس کو بھی عام و وٹنگ اختیار دینے کے مطالبے کو لیکر اور سری لنکن تملینس کے معاملے میں ہندوستان کی جانب سے یو این میں واضح قرار داد پیش کرنے کے مطالبے کو لیکر پچھلے تین دن سے چنئی کے مشہور لیولا کالج کے آٹھ طلباء بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں، بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے آٹھ طلباء جن میں دلیبن، بریٹو، انتھونی جارج، پاروائی تھاسن، پال کینتھ، منی، شنمو گا پرین، لیو اسٹالن ان سب کی عمریں 19اور بیس کے درمیان ہیں، کوئمبیڈو علاقے میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ان طلباء کی حمایت میں ایم ڈی ایم کے پارٹی جنرل سکریٹری وائی گوپال سوامی، سری لنکن تمل نواز تنظیم کے صدر نیڈو مارن، نام تمژر پارٹی کے صدر ڈائرکٹر سیمان،سی پی آئی کے سینئر لیڈر نلا کننو، قومی سکریٹری ٹی راجا، وی سی کے صدر اور رکن پارلیمان تروماولون، اور دیگر کئی لیڈروں نے ملاقات کر کے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ، طلباء سے ملاقات کے بعد وائی گوپال سوامی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ انہیں خوشی ہورہی ہے کہ طلباء بھی اس تحریک کا حصہ بن گئے ہیں، انہیں توقع تھی کہ طلباء بھی اس تحریک سے جڑجائیں گے تو اس تحریک کو مزید تقویت ملے گی، ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی نے اپنے ایک بیان میں ان طلباء سے درخواست کیا ہے کہ وہ اپنے بھوک ہڑتال کو واپس لے لیں، انہوں نے اپنے بیان میں لیولا کالج کے طلباء کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طلباء چاہتے ہیں کہ جس طرح ہندی مخالفت کے دوران ریاست تمل ناڈو کے تمام کالجوں کے طلباء نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا، اسی طرح سری لنکن تملینس کے معاملے میں بھی ریاست بھر کے کالج کے طلباء کو اس تحریک سے جوڑا جائے گا، ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی ان طلباء سے گذارش کی ہے کہ وہ مرتے دم تک بھوک ہڑتال مظاہرے کی بجائے دوسرے قسم کے مظاہروں کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کریں،لیکن طلباء اپنے مرتے دم تک بھوک ہڑتال کے موقف پر اٹل ہیں، واضح رہے کہ 21مارچ کو سری لنکن تملینس معاملے میں اقوام متحدہ میں امریکہ کی ایک قرار دار پر و وٹنگ ہو گی۔

Loyola college students on hunger strike in support of Srilankan Tamilians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں