ہائی وے پر موجود شراب کی دوکانوں کو بند کیا جائے ۔ ہائی کورٹ حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

ہائی وے پر موجود شراب کی دوکانوں کو بند کیا جائے ۔ ہائی کورٹ حکم

ہائی وے پر موجود 504شراب کے دوکانوں کو اگلے 2 دن میں بند کیا جائے ۔ ہائی کورٹ کا حکم

شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے کی وجہ سے ہائی ویز پر روزانہ کئی المناک حادثات ہوتے آرہے ہیں، ان سڑک حادثات میں جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے چنئی ہائی کورٹ نے پچھلے ماہ 25 تاریخ کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ شعبہ اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ 31مارچ کے اندر ہائی ویز پر موجود 504شراب کے، دوکانوں کو بند کیا جائے، ہائی کورٹ کے اس ہدایت نامہ کے ردعمل میں ٹاسماک شراب دوکان مالکان نے ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف ایک عرضی داخل کی تھی، جس کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ، اس ضمن میں ٹاسماک شراب کے دوکان کے مینیجنگ ڈائرکٹر سوندیا کی طرفسے ان کے وکیل متو راج نے پچھلے ہفتے ایک اور عرضی ہائی کورٹ میں داخل کی، یہ عرضی کل ہائی کورٹ چیف جسٹس اگروال اور جسٹس بالا وسنتاکمار کے سامنے سماعت کے لیے پیش ہوئی ، اس مقدمے میں ٹاسماک کی جانب سے اڈوکیٹ جنرل سومیا جی نے حاضری دی، اور کورٹ کو بتا یا کہ ہائی کورٹ کے ہدایت کے مطابق، ٹاسماک انتظامیہ نے ہائی ویز پر موجود شراب کی دوکانوں کو ہٹانے کے لیے پہلے ہی سے کاروائی شروع کردی ہے، انہوں نے عدالت کو اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹاسماک انتظامیہ نے ہائی ویز پر موجود 504شراب کی دوکانوں میں 75دوکانوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا ہے، 335دوکانوں کے لیے بھی متبادل جگہوں کو منتخب کر لیا گیا ہے، اب صرف بقیہ 94دوکانوں کے لیے ٹاسماک انتظامیہ متبادل مقامات کی تلاش کر رہی ہے، لہذا انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ہائی ویز پر موجود مذکورہ شراب کی دوکانوں کی ہٹانے کے لیے مزید چھے ماہ کی مہلت دی جائے، لیکن ٹاسماک مخالفین کے وکلاء اڈوکیٹ بالو اور اڈوکیٹ اتھراج نے اس مقدمے میں عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس عرضی کو بھی مسترد کریں، درخواست کو دونوں ججوں نے قبول کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس سے پہلے بھی ٹاسماک شراب مالکان کی عرضی کو عدالت نے خارج کیا ہے، لہذا ٹاسماک انتظامیہ کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو بھی عدالت نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ویز پر موجود شراب کی دوکانوں کو بند کرنے کے لیے عدالت مزید مہلت نہیں دے سکتی ہے، ہائی کورٹ کے اس حکم نامے سے ٹاسماک انتظامیہ اور حکومت تمل ناڈو کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ ہائی ویز پر موجود شراب کی دوکانوں کو اگلے دو دن کے اندر بند کرنے کے اقدامات کرے۔

Liquor shops to be close at highways

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں