ریاستی حکومت تلنگانہ کی مخالف نہیں - وزیر اعلیٰ کرن کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

ریاستی حکومت تلنگانہ کی مخالف نہیں - وزیر اعلیٰ کرن کمار

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کی مخالف نہیں ہے، یہ مسئلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس حساس مسئلہ کی یکسوئی کا ریاست حکومت خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ریاست میں کانگریس کی بہتر حکمرانی کے باعث آئندہ انتخابات میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی قیادت میں ہی ریاست کی تیز تر ترقی یقینی ہے۔ چیف منسٹر ین کہاکہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور کسانوں کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت کسانوں کو ہر شعبہ میں انصاف دلایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ضلع نلگنڈہ کے فلورائیڈ سے متاثرہ علاقہ میں عوام کو محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے2ہزار کروڑ روپئے خصوصی طورپر مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع نلگنڈہ کو فلورائیڈ سے پاک بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے سوریا پیٹ میں 12 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ جدید زرعی مارکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ چیف منسٹر نے ادارہ جات مقامی، ضلع پریشد، گرام پنچایت کے انتخابات میں خواتین کو 50فیصد نشسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوریا پیٹ، تنگا ترتی میں 2گرلز جونیر کالج، مستقر میں یونیورسٹی، تنگا ترتی یا سوریا پیٹ سڑک کی تعمیر، کرکٹ اسٹیڈیم، مستقر کے یلاریڈی چودھری تالابوں پر منی ٹینک بنڈ کی تعمیر کے علاوہ سوریا پیٹ کی ترقی اور ٹاون کو دریائے کرشنا سے آبی سربراہی کیلئے 600 کروڑ روپئے کی اجرائی کا بھی اعلان کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں