کوچی میں وسیع و عریض لولو شاپنگ مال کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-13

کوچی میں وسیع و عریض لولو شاپنگ مال کا افتتاح

کوچی میں ملک کے سب سے بڑے شاپنگ مال لولو کا کیرالہ وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے ہاتھوں افتتاح

کل یہاں کوچی کے قریب ایڈاپلی میں کیرالہ وزیر اعلی اومن چانڈی نے ملک کے سب سے بڑا شاپنگ مال مانا جانے والا،لولو شاپنگ مال کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مدعو مرکزی وزیر ویالار روی نے رسمی کیک کاٹ کر اس مال کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا، کیرالہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وی ایس اچھودانندن بھی مہمان خصوصی کے طو ر پر اس تقریب میں شامل رہے، ان کے علاوہ ایک اور خصوصی مہمان یو۔اے۔ای کے ڈپٹی منسٹر آف فارن ٹریڈ شیخ عبد اللہ الصالح بھی اس تقریب میں شامل رہے۔ مرکزی وزیر کے وی تھامس، ریاستی وزیر پی کے کنہالی کٹی، وزیر اعظم من موہن سنگھ کے مشیر ٹی کے اے نائر، کے علاوہ کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
لولو گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر یوسف علی ایم اے نے مہمانوں کا استقبال کیا، اور ایگزکیٹیو ڈائرکٹر اشرف علی ایم اے نے اس تقریب میں شامل مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ لو لو میگا مال 17/ ایکر زمین کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، اس مال میں بین الا قوامی برانڈس کی مصنوعات دستیاب ہیں، صرف تفریحی زون کے لیے 22/ہزار مربع فیٹ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پورے جنوبی ہند میں اپنی نوعیت کا پہلا آئس رنک (Ice Rink)پانچ ہزار مربع فیٹ پر بنا یا گیا ہے۔
1,600 کروڑکی لاگت سے تعمیر کئے گئے اس میگا مال میں گھریلو صارفین اور بین الاقوامی صارفین کے لیے ہر قسم کی اشیاء و مصنوعات دستیاب ہونگیں۔

اس مال میں 300 روم پر مشتمل ماریاٹ ہوٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ مال میں بیک وقت تین ہزار کاریں پارک کرنے کی سہولت موجود ہے۔ کیرالہ کی شاہراہ این ایچ 47، این ایچ 17 اور کیرالہ بائی پاس روڈ سے کوچی ایڈا پلی میں واقع اس مال تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوچی انٹرنیشنل ایر پورٹ اور کوچن ریلوے اسٹیشن سے بہ آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس مال کی وجہ سے تقریباً 8/ہزار افراد کو براہ راست روزگار مواقع فراہم ہونگے، اور 20/ہزار افراد کو بالواسطہ روزگار مواقع حاصل ہونگے ۔

فیصل مسعود

Grand Lulu shopping mall inaugurated in Kochi by Kerala Chief Minister Oommen Chandy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں