چنئی میں سری لنکن تملینس کی حمایت میں طلبا کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-30

چنئی میں سری لنکن تملینس کی حمایت میں طلبا کا احتجاج

چنئی میں سری لنکن تملینس کی حمایت میں طلبا کا احتجاج
ہم کالج بھی جائیں گے، اور ہماری تحریک بھی جاری رہے گی
سری لنکا میں تمل باشندوں کی نسل کشی کی مخالفت کرتے ہوئے ، چنئی ، پاریس کارنر کے قریب طلباء احتجاج کیا اور بعد میں جلوس کی شکل میں نکل کر جنوبی ریلوے ہیڈ کوارٹر کو تالا لگانے کی کوشش کی، جسے پولیس نے روک دیا ، اس احتجاج میں تقریبا دو سو سے زائد طلباء شریک رہے،اس تقریب کی قیادت کرر ہے کہ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر گنیسن نے کہا کہ ریاست میں جیسے ہی کالج کھل جائیں گے، ہم کالج بھی جائیں گے، اور ہماری تحریک بھی جاری رہے گی، اور یہ تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک سری لنکا میں تمل باشندوں کو انصاف اور آزادی نہیں مل جاتی، اس احتجاجی جلوس میں طلباء من موہن سنگھ ، راجا پکشے، اور براک اوباما کے ماسک پہنے ہوئے تھے، اور طلباء پولیس کی بھاری موجودگی کے باوجود سری لنکن تملینس کی حمایت میں جم کر نعرے بازی کر رہے تھے، طلباء کا کہنا ہے کہ کالج نہ جاکر وہ کوئی جرم نہیں کر رہے ہیں، بلکہ سری لنکا میں جو انسانی حقوق پامال ہوئی ہے، اسی کے خلاف احتجاج کرتے آرہے ہیں، اور جو انسان ، انسانیت کے لیے آواز اٹھائے ، اسے مجرم کی نگاہوں سے دیکھا نہ جائے، بہرحال ریاست تمل ناڈو اسمبلی میں سری لنکن تملینس کی حمایت میں قرار داد منظور کرنے کے بعد طلباء کے احتجاجات میں کمی آئی ہے، ذرائع کے مطابق اگلے دو چار دنوں میں ریاست تمل ناڈو کے کالج دوبارہ کھلنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں