جامع عرب امن تصور - شاہ عبداللہ کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

جامع عرب امن تصور - شاہ عبداللہ کا بیان

خادم حرمین شریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے خبردار کیا ہے کہ عربوں کا امن خطرے میں ہے ، چیلنجوں سے نمٹنا ہو گا۔ عربوں کے ترقیاتی عمل اور تہذیبی و انسانی کردار مشکلات سے دوچار ہے ۔ عرب اﷲ تعالیٰ پر اعتماد اور عوام کے شعور آگہی نیز عرب ممالک کے امن کے نگراں کے اخلاص کی بدولت درپیش خطرات سے نمٹ لیں گے ۔ شاہ عبداﷲ نے یہ باتیں چہارشنبہ کو ریاض میں عرب وزرائے داخلہ کے نام اپنے اس پیغام میں کہیں جسے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے پڑھ کر سنایا۔ شاہ عبداﷲ نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہاکہ ایسا امن جو فرزندان وطن کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیاد پر قائم ہوا ہے درہم برہم کرنے کی کوششیں ناکام ہی ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ذہنوں میں وطن سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔ شاہ عبداﷲ نے کہاکہ درپیش چیلنجوں کا تقاضہ ہے کہ ہم ساری صورتحال کا گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لیں ۔ سیاسی حکومت کے ساتھ جامع عرب امن تصور مرتب کریں ۔ دینی اور اخلاقی اقدار کی پابندی کریں ۔ سماجی ربط و ضبط کو مضبوط بنائیں ۔ ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں ۔ سکیورٹی کے اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عرب ذرائع ابلاغ تفرقہ و انتشار پھیلانے والی کوششوں کے خطرات سے عوام کو آگاہ کرتے رہیں ۔ عوام کو یہ حقیقت اچھی طرح سمجھائیں گے کہ "فتنہ انگیزی، خونریزی کے جرم سے بدتر ہے "۔ انہوں نے کہاکہ سعوری عرب اسلامی عرب مسلمہ اصولوں کی بنیادپر تمام شعبوں میں مشترکہ عرب جدوجہد اور امن وامان کے سلسلے میں تعاون کے عمل کو تقویت پہنچاتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہر طرح کے جرائم خصوصاً دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے ہر عرب علاقائی اور بین الاقوامی جدوجہد کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ساتھ دیتا رہے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں