صدر مصر محمد مرسی کا دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

صدر مصر محمد مرسی کا دورہ پاکستان

مصر کے صدر محمد مرسی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ 18/مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں وہ سہ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ 1960 کے دہے کے بعد سے کسی بھی مصری قائد کا یہ پہلا دو رخی دورہ ہے۔ قبل ازیں مرحوم صدر جمال عبدالناصر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دعوت پر محمد مرسی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو کسی بھی جنوب ایشیائی ملک کا ان کا پہلا دورہ ہوگا جس کے لیے انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا ہے جس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مصر پاکستان کے ساتھ اپنے دو رخی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔

Mohammad Morsi to visit pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں