کشمیر کے 4 اضلاع میں احتجاج جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

کشمیر کے 4 اضلاع میں احتجاج جاری

کشمیر کے 4اضلاع میں آج احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسس کے ساتھ تصادم کے نتیجہ میں کم ازکم 200افراد زخمی ہو گئے جن میں 109 پولیس جوان اور 73 سی آر پی ایف کے جوان شامل ہیں ۔ اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان اور کلگام میں گذشتہ چند دنوں سے پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ تمام چار اضلاع جنوبی کشمیر میں آتے ہیں ۔ تشدد کے دوران 103 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جن میں 35 پولیس کی ،45 سی آر پی ایف کی اور 3 ریاستی حکومت کی گاڑیوں کے علاوہ 18 خانگی کاریں ،2ٹورسٹ بسیں شامل ہیں ۔ ان گاڑیوں کو سنگباری میں نقصان پہنچا۔ افضل گرو کی پھانسی کے بعد کشمیر میں فوج کی فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت اور حیدرآباد میں مدثر کامران نامی ایک کشمیری نوجوان کی خودکشی کے خلاف وادی میں احتجاج جاری ہے ۔ اسی دوران وادی کشمیر میں صحافیوں کو کرفیو پاسیس جاری نہ کرنے کی وجہہ سے میڈیا کی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ صحت اور برقی کے محکموں کے ملازمین کے شناختی کارڈ ہی کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے ۔ تاہم اس مرتبہ کرفیو کے دوران وادی میں انٹرنیٹ خدمات بدستور بحال رکھی گئی ہیں ۔ کرفیو کی وجہہ سے 60 سے زائد مقامی اردو و انگریزی روزناموں کی تقسیم آج بری طرح تاثر ہو گئی۔ اخبارات کے ہا کرس نے بتایا کہ وادی کے مختلف حصوں میں وہ اخبارات پہنچانے سے قاصر ہیں ۔ خود سری نگر میں بھی پابندیوں کی وجہہ سے اخبارات کی تقسیم عمل میں نہیں آ سکی۔ مقامی، قومی اور بین الاقوای میڈیا تنظیموں کیلئے کام کرنے والے صحافیوں کو اس مرتبہ کرفیو پاس جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر نے کہاکہ برقی اور صحت کے محکمہ جات کے ملازمین کے شناختی کارڈ س کو کرفیو پاس تصور کیاجائے گا۔ انہیں کرفیو زدہ علاقوں میں خدمات کی انجام دہی کیلئے نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔

Curfew in four districts of Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں