اے۔ایم۔یو - ملک کی 10 دانش گاہوں میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

اے۔ایم۔یو - ملک کی 10 دانش گاہوں میں شامل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو اعلی تعلیم کے میدان میں ملک کی 10ممتاز دانش گا ہوں میں شامل کیا ہے ۔ لندن کی ٹائمس ہائر ایجوکیشن میگزین کے ایک سروے نے ملک بھر کے آئی آئی ٹی‘منیجمنٹ اداروں اور میڈیککل سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ یونیوسٹیوں کو بھی شامل کیا ہے اور ان کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگور نے پہلا رینک حاصل کیا ہے ‘ آئی آئی ٹی ممبئی نے دوسرا‘ ایمس نے تیسرا اور آئی آئی ٹی کانپور نے چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔ ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں دہلی یونیورسٹی نے پانچواں ‘ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے 9واں اور یونیورسٹی آف حیدرآباد نے 10واں مقام حاصل کیا ہے ۔ گذشتہ سال انڈیا ٹوڈے اور نیلسن نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی رینک کیلئے جو سروے کرایا تھا اس میں بھی اے ایم یو کو پانچواں مقام دیا گیا تھا جبکہ دہلی یونیورسٹی کو پہلا‘ بنارس ہندو یونیورسٹی کو دوسرا‘ کلکتہ یونیوسٹی کو تیسرا اور جواہرلال نہرو یونیوسٹی نئی دہلی کو چوتھا رینک دیا گیا تھا۔ یو کے کے ٹائمس ہائر ایجوکیشن میگزین میں صرف 3مرکزی یونیورسٹیاں ہی اپنے وقار کو بنائے رکھنے میں کامیاب رہی ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی عظمت بنارس ہندو یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی سے بہت بہتر ہو کر ابھری ہے جس کا سہرا یہاں کے پرامن تعلیمی ماحول اور با صلاحیت انتظامیہ کو جاتا ہے ۔

AMU in Times Higher Education TOP-10 institutions in INDIA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں