Calligraphy show opens at Jamia Millia Islamia
چیف منسٹر شیلاڈکشت نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اردو فن خطاطی کے ارتقاء پر مشتمل نمائش کا افتتاح انجام دیا۔ اردو فن خطاطی، خوبصورت قلمی تحریر کی چودیواری سے عروج کرتے ہوئے آج آرٹ کی ایک اعلیٰ ترین شکل بن گیا ہے ۔ نمائش کے افتتاح کے موقع پر سعودی سفیر برائے ہند سعود محمد الصاطی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر ذا کر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز پروفیسر اختر الواسعنے اردو فن خطاطی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کمپیوٹر کی ایجاد سے پہلے خطاطی کے ماہرین نے بڑی جانفشانی کے ساتھ اس فن کو ترقی دی۔ کمپیوٹر کی آمدکے بعد کمپیوٹرائز ڈ حروف نے کیلی گرافی کو ایک فائن آرٹ کا درجہ دیا۔ روایتی محر رین!کاتبین نے اس فن کو زندہ رکھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں