ایران کے ساتھ الماٹی مذاکرات کامیاب - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-01

ایران کے ساتھ الماٹی مذاکرات کامیاب - امریکہ

امریکہ نے بتایا کہ ایران، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ الماٹی میں حالیہ اعتماد سازی اقدامات پر بات چیت کارآمد رہی ہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹریل نے کل صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی کونسل کے 5مستقل ارکان بشمول امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس و جرمنی کے حالیہ منعقدہ P-5+ مذا کرات جو ایران کے ساتھ عمل میں آئے تھے کارآمد رہے ہیں ۔ ترجمان نے بتایاکہ اب تہران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے تجویز کردہ ٹھوس اعتماد سازی اقدامات کو جواب دیں ۔ وینٹریل نے بتایا کہ 2 دن پر مشتمل مذا کرات ختم ہو چکے ہیں جوکارآمد رہے ہیں ۔ ان میں P-5+1 کے مجوزہ ٹھوس اعتماد سازی اقدامات کے علاوہ طویل مدتی جامع سمجھوتہ مذا کرات کی راہ ہموار کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اگرچہ کہ وینٹرل نے P-5+1 کی جانب سے ایران کی پیش کردہ تجاویز کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری میز پر ایک سنجیدہ اور تازہ ترین تجویز موجود ہے تاہم ضرورت ہے کہ ایران بھی اعتماد کے فروغ کے جوابی اقدامات روبہ عمل لائیں جو منظم اندازمیں جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات ان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے مطابقت پیدا کرنے ضروری ہے ۔ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے مسئلہ پر وینٹریل نے بتایا کہ وہ ایک کے بعد دیگرے ان کی فہرست پیش نہیں کریں گے ۔ تاہم ایران اس بات سے واقف ہے کہ اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں آئی اے ای اے کی ذمہ داریوں اور اپنے نیوکلئیر پروگرام کی وضاحت کیلئے کونسے اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Iran America Almati talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں