India's growing role in the world
عالمی منظر میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے رول کو تسلیم کرتے ہوئے امریکی قائدین نے بتایا کہ دونوں ممالک وسیع مواقعوں کے حامل ہیں جبکہ رابطوں کے ذرائع کے قیام سے ہمیں اپنے تعلقات کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان اور ہندوستانی نژاد امریکیوں کے طاقتور کانگریسی گروپ کے معاون صدورنشین اور متعدد امریکی قانون سازوں نے کل ہندوستان کے ساتھ تعلقاتی تبادلہ خیال پر خصوصی بریفنگ کے دوران ملاقات کی تھی۔ ہندوستان اور ہندوستانی نژاد امریکیوں کے کانگریسی گروپ کے ڈیموکریٹک معاون صدرنشین جوکرولی نے بتایا کہ ہندوستان عالمی منظر میں بڑھے چڑھے انداز میں اہم رول ادا کر رہا ہے جبکہ ہند۔ امریکہ تعلقات میں اتنی معونیت پہلے کبھی نہیں تھی۔ جنوب و وسطی ایشیاء میں اسسٹنٹ سکریٹری آف سکریٹری آف کانگریس قائدین پیٹر روزکم گروپ کے ری پبلیکن معاون صدرنشین 12 دیگر قانون ساز اور عملہ کے سینئر ملازمین بھی موجود تھے ۔ کرولی نے بتایا کہ آج کی بریفنگ کے ہندوستانی گروپ کے ارکان کے تئیں لا قیمت بصیرت حاصل ہوئی ہے ۔ جبکہ خود ان کے ہمراہ دیگر لوگوں سے ملاقات کا وقت نکالنے پر وہ اسسٹنٹ سکریٹری بلیک اور سفیر پاول کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں اس بات پر مسرت ہے کہ مواصلات کے ایک کھلے خطوط جو ہمارے تعلقات کو موثر بنائیں گے اور تجارت و سرمایہ کاری‘ عالمی سکیورٹی اور جمہوریت کی برقراری کیلئے ہمارے وعدہ کی تکمیل کریں گے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں