سرینگر میں عسکریت پسندوں کا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

سرینگر میں عسکریت پسندوں کا حملہ

جموں و کشمیر کے سری نگر میں آج صبح سنٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 5جوان اور 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ جنگجو وں کے گروپ نے شہر کے نواح میں واقع بیمینا کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ یہ ایک فدائی حملہ تھا اور تقریباً ایک گھنٹے تک زبردست دھماکے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے 5جوان اور 2جنگجو مارے گئے ہیں ۔ علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور تلاشی کا کام جاری ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ 2عسکریت پسندوں کا ایک گروپ آج 10:45بجے سرینگر۔ بارہمولہ شاہراہ پر پولیس پبلک اسکول بیمینا کے پلے گراونڈ میں داخل ہو کر سی آر پی ایف جوانوں پر حملہ کر دیا اور جوابی کار روائی میں خود بھی ہلاک ہو گئے ۔ خوش قسمتی سے متحدہ مجلس مشاورت کی اپیل پر آج اسکول بند رکھا گیا تھا۔ عسکریت پسند کرکٹ کٹ بیاگس میں اسلحہ اور گرینیڈس ساتھ لائے تھے ۔ اس حملہ میں 3شہری بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ انہیں مقامی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ اس دوران پاکستان نواز عسکری تنظیم حزب المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ تنظیم کے ایک ترجمان نے مقامی نیوز ایجنسی کو بتایاکہ تنظیم مستقبل میں بھی مزید حملے کرے گی۔ دریں اثناء سکریٹری داخلہ آرکے سنگھ نے کہاکہ سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کرنے والے فدائین پاکستانی ہو سکتے ہیں ۔ بادی النظر میں دہشت گرد مقامی نظر نہیں آتے بلکہ وہ سرحد پار سے آئے ہیں اور پہلا تاثر یہی ابھرتا ہے کہ غالباً پاکستان سے آئے تھے ۔

jum claims responsibility for srinagar attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں