لکھنؤ میں امام ابوحنیفہ سمینار و کانفرنس کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-25

لکھنؤ میں امام ابوحنیفہ سمینار و کانفرنس کا انعقاد

امام اعظم ابوحنیفہؒ کا احسان نہ صرف ان کے متبعین پر ہے بلکہ پوری انسانیت پر ہے۔ یہ بات اتوار کو یہاں بارہ داری قیصر باغ میں منعقدہ امام اعظم ابوحنیفہ سمینار و کانفرنس" کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے شیخ الجامعہ علامہ محمد احمد مصباحی نے کہی۔ وہ سمینار کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امام اعظم کی قرآن فہمی حدیث دانی اور دینی بصیرت عدیم المثال ہے۔ فقہ حنفی کی پوری بنیاد قرآن و سنت پر استوار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر تمام حنفی مسلمان صحیح طریقے سے امام اعظم کی تقلید کرنے لگیں تو فروغ مسائل کی وجہہ سے مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے بہت سے اختلاف خود بخود ختم ہوجائیں گے۔ علامہ مصباحی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دینی مسائل کے سیکھنے میں بے انتہا غفلت برتی جاتی ہے جبکہ ایک دینی مسئلے کا معلوم کرنا ہزار رکعت نفل نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ جبکہ مفتی محمد نظام الدین رضوی صدر شعبہ افتاء جامعہ اشرفیہ نے کہاکہ علماء فرنگی محل کی زبردست دینی و فقہی خدمات کی وجہہ سے لکھنؤ پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاص طورپر سے بحرالعلوم علامہ عبدالعلی فرنگی محلی نے مذہب حنفی کو جو آبیاری کی ہے اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کار رسالہ "فواتح الرحموت" کے مطالعہ کے بعد یہ اندازہ ہوتاہے کہ اس کی تالیف میں اﷲ کافیضان اور الہام بھی شامل ہے۔ کیونکہ مصنف صرف اپنی جدوجہد کے بل بوتے اتنی تحقیقی کتاب نہیں لکھ سکتا۔ مولانا سید اسید الحق قادری بدیوانی نے کہاکہ ائمہ اہل بیت سے امام اعظم کا گہرا تعلق تھا۔ آپ امام محمد باقر اور امام جعفر صادق کے براہ راست شاگرد ہیں۔

Imam Abu Hanifa R.A Conference and Seminar in lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں