بنک کے قرض نادہندگان کے نام اور تصویر اب اخبارات میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

بنک کے قرض نادہندگان کے نام اور تصویر اب اخبارات میں

بینکوں نے ایسے قرضے دہندگان، جو عمداً قرض ادا نہیں کرتے، کی تصاویر اور تفصیلات جیسے نام اور پتے اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ان کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے ان پر زور دینا ہے- ایس بی آئی نے اس طرح کا عمل کرنے میں سبقت حاصل کی ہے-اگر اصل قرض دہندگان کی تفصیلات پر مشتمل نوٹس کے 15 دنوں کے اندر بقایاجات ادا نہیں کئے گئے تو ایسی صورت میں ایسے نادہندگان کے ضامنوں کی تصاویر اور دیگر تفصیلات محلہ میں برانچوں پر نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے-ایک سرکردہ بینک کے سینئر اگزیکیٹیو نے یہ بات بتائی- اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ایسے نادہندگان کی تصاویر اور دیگر تفصیلات شائع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے-

Beware loan defaulters! Banks to publish photos in newspapers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں