یتیم خانوں اور لاوارث بچوں کے متعلق ہائی کورٹ فکر مند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

یتیم خانوں اور لاوارث بچوں کے متعلق ہائی کورٹ فکر مند

یتیم خانوں اور لاوارث بچوں کے متعلق ہائی کورٹ فکر مند
رپورٹ پیش کرنے حکومت ٹمل ناڈو کو ہدایت

ہائی کورٹ نے حکومت ٹمل ناڈو کو صوبہ میں قائم یتیم خانوں اور ان میں قیام پذیر بچوں کے متعلق تمام تفصیلات عدالت میں داخل کر نے کی ہدایت دی ہے۔ ایک سماجی کارکن نارائن سومی کی عرضی پر ہائی کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہو ئے ریاستی حکومت کو مذکورہ ہدایات دی ہیں۔ عرضی کے مطابق بعض غیر سماجی عناصر و بروکر صوبہ اڑیسہ سے بچوں کو اغواء کر کے غیر قانونی طور پر یہاں لاتے ہیں اور یہاں کے یتیم خانوں میں داخل کر دیتے ہیں۔ یتیم خانوں کی بقاء اور اس کے ذریعہ سے اپنی آمدنی بحال رکھنے کے لئے بعض یتیم خانوں کے ذمہ دار اور برو کر اس طرح کے غیر قانو نی کامو ں میں ملوث ہو کر مستقل بچوں کے اغواء اور انکی نقل مکانی کر تے رہتے ہیں۔ نارائن سوا می نے اپنی عرضی میں یہ گذارش کی ہے کہ مستقل اور تفصیلی جا ئزہ اور تفتیش کے لئے اس مقدمہ کو سی ۔ بی ۔ آئی کے حوالہ کیا جائے۔ دیگر یتیم خانوں میں بھی کئی یتیم خانے غیر منظور شدہ ہیں ۔ اکثر اغواء کردہ بچے انہیں یتیم خانوں میں رکھے جا تے ہیں ۔ نیز ان بچوں کو فلاح اطفال کمیٹی کے رو برو بھی پیش نہیں کیا جا تا ۔ اس پو رے ایشو میں پو لیس کی مجر ما نہ غفلت قا بل تشویش ہے۔ نیز یتیم خانوں کے ذمہ دار یا برو کوروں پر کو ئی کا روائی نہیں ۔ لہذا بچوں کے اغواء اور غیر قانونی نقل مکانی اور غیر قانونی اور غیر منظور شدہ یتیم خانوں پر فوری کاروائی کی جائے ۔ اس عرضی پر عارضی چیف جج راجیش کمار اگروال اور پال وسنت کمار پر مشتمل مقدم بنچ نے تفتیش کر تے ہو ئے چیف سکریٹری حکومت ٹمل ناڈو کو یہ ہدایت دی ہے کہ ٹمل ناڈو کے منظور شدہ یا غیر منظور تمام یتیم خانوں کی فہرست اور ان میں قیام پذیر تمام بچوں کے تفصیلات کا مکمل جائزہ لیکر اگلے ماہ 25تاریخ تک رپورٹ داخل کرے ۔


--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں