تمل ناڈو اوپن یونیورسٹی - 48 ہزار طلبا نے گریجویشن ڈگری حاصل کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-14

تمل ناڈو اوپن یونیورسٹی - 48 ہزار طلبا نے گریجویشن ڈگری حاصل کی

تمل ناڈو اوپن یونیورسٹی سے 48ہزار طلباء نے گریجویشن ڈگری حاصل کی
تمل ناڈو گورنر روسیا نے تمل ناڈو اوپن یونیورسٹی کے 6ویں کنوکیشن ڈے تقریب میں شرکت کرکے طلباو طالبات میں ڈگری اسناد تقسیم کیا، اس تقریب میں تمل ناڈو اوپن یونیورسٹی سے 48ہزار 120طلباء و طالبات نے گریجویشن ڈگری حاصل کی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر چندرا کانتھا نے استقبالیہ تقریر کرنے کے بعد یونیورسٹی کا سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنا یا ، وزیر برائے محکمہ اعلی تعلیم نے اس تقریب میں شامل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اعلی تعلیم میں طالبات کی شمولیت9.11فی صد ہے، جبکے اعلی تعلیم میں طلباء کی شمولیت کا تناسب 12.42فی صد ہے، اس فرق کو برابر کرنے کے لیے تمل ناڈو اوپن یونیورسٹی کے سروس کو توسیع کرتے ہوئے مستقبل قریب میں ترچی، سری رنگم اور کوئمبتور میں یونیورسٹی کے علاقائی مراکز قائم کئے جائیں گے، اس تقریب میں شریک ہوئے آر نٹراج آئی اے ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمل ناڈو میں ہر سال پہلی جماعت میں تقریبا 60لاکھ بچے داخلہ لیتے ہیں، لیکن بارہویں جماعت کے پبلک امتحان میں صرف 10فی صد طلباء ہی شرکت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بارہویں جماعت میں جبکے طالبات کی پاس ہونے کی شرح زیادہ ہوتی ہے، لیکن طالبات کے داخلہ کی تناسب طلباء کے برابر نہیں ہوتی ہے، انہوں نے اپنے تقریر میں اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ ریاست میں ایسے اسکول بھی ہیں، جہاں طلباء کو بلیک بورڈ کی سہولت تک دستیاب نہیں ہے، تمل ناڈو اوپن یونیورسٹی کے 6 ویںکنوکیشن تقریب میں طلباو طالبات نے 337ایم فل ڈگریاں، 6176ماسٹرس ڈگریاں، 35,432بیچلرس ڈگریاں، 198پی جی ڈپلوما، 5937ڈپلوما،حاصل کیا۔

Tamil Nadu Open University, 48,000 students received graduation degree

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں