5/مارچ کولکاتا ایس۔این۔بی
ریاست میں امور سیاحت کے وزیر کرشنندو نارائن چودھری نے ریاست کی ہیرٹیج عمارتوں کے تحفظ پر زور دیا ہے ۔ اسمبلی ضمنی انتخابات میں انگلش بازار علاقے سے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد مسٹر چودھری نے اسمبلی میں رکن اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ممبر اسمبلی کے عہدے کا حلف لینے کے بعد مسٹر چودھری رائٹرس بلڈنگ پہنچے ۔ انہوں نے ہیرٹیج کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد مسٹر چودھری نے کہاکہ ریاست کی ہیرٹیج عماتوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ریاستی حکومت ہیرٹیج عمارتوں میں سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ کولکتہ شہر کے پلیس کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اپنے نام کے مطابق ہی شہر میں ہیرٹیج عمارتوں کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں سیاحت کے مراکز میں بنیادی سہولیات تیار کی جا رہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔ ان میں اہم ہے سیاحوں کی حفاظت۔ سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پولیس فورس کی تعیناتی عمل میں لائے جائے گی۔ یہ سیاحوں کو نہ صرف مدد کریں گے بلکہ انہیں معلومات بھی دستیاب کریں گے ۔ سیاح کبھی بھی اور کہیں بھی ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد لے سکتے ہیں ۔ heritage buildings safety - WB Tourism minister
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں