کلیان فساد 2002 - 35 مسلم ملزمین باعزت بری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

کلیان فساد 2002 - 35 مسلم ملزمین باعزت بری

کلیان شہر میں 2002ء میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں گرفتار اور ضمانت پر رہا 35مسلم ملزمان کو کلیان کی سیشن کورٹ نے آج باعزت بری کر دیا ہے ۔ واضح ہوکہ اس کیس میں دو سال قبل اکثریتی فرقے کے 6افراد کو بری کر دیا گیا تھا اور آج اقلیتی فرقے کے 35افراد کو بھی باعزت بری کر دیا گیا۔ واضح ہوکہ 2002ء میں وارڈ نمبر 34کے امبیڈکر روڈ پر ایک مسلم ڈرائیور سے ایک غیر مسلم سے جھگڑا ہو گیا تھا اور یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر دگیا تھا اور 3دنوں تک دونوں فرقوں میں جھڑپ ہوتی رہی جبکہ اس پر قابو پانے کیلئے 9 دن تک حساس علاقوں میں کرفیو نافذ رکھا گیا تھا۔ اس وقت وارڈ کے کونسلر اقبال عباس شیخ سمیت 35مسلم افراد کو بازار پیٹھ پولیس نے گرفتار کیا تھا جبکہ اکثریتی فرقے کے لوگوں کو سال اور چھ ماہ بعد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ مقامی مسلمانوں کا الزام ہے کہ بازار پیٹھ پولیس نے جانبدارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے گھر میں گھس گھس کر مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس خوف سے متعدد مسلم نوجوان شہر چھوڑکر چلے گئے جبکہ مخالف فرقے کے صرف 6افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں 6ماہ بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ مگر مسلم افراد کو ایک سال بعد ضمانت پر رہائی مل تھی اور آج 11سال بعد انہیں کلیان کی سیشن کورٹ نے باعزت بری کر دیا ہے ۔ جس سے مسلم علاقے میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی مسلمانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ فساد کے دوران مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور پولیس کی جانبدارانہ رویہ سے صرف مسلم علاقوں میں ہی کرفیو لگایا گیا تھا۔ اکثریتی فرقہ کے علاقوں میں اکا دکا مسلم کے گھروں میں توڑپھوڑکی گئی تھی۔ شکایت پر پولیس کا ردعمل تعصبانہ تھا مگر آج تمام بے قصور مسلمانوں کو عدالت نے باعزت بری کر دیا ہے جس سے مسلمانوں میں خوشی محسوس کی جا رہی ہے ۔

kalyan 2002 riots 35 muslims acquitted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں