ٹور آپریٹرز کی جانب سے 5 سال میں صرف ایک حج - سعودی حکم نامہ وصول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

ٹور آپریٹرز کی جانب سے 5 سال میں صرف ایک حج - سعودی حکم نامہ وصول

وزارت خارجہ کی جانب سے "زندگی میں صرف ایک بار حج" کی شرط عائد کئے جانے پر ابھی نظر ثانی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر پرائیوٹ ٹور آپریٹریز( پی ٹی اوز) کو ایک ہدایت نامہ جاری کر کے پی ٹی اوز کے ذریعہ حج پر جانے کیلئے 5سال کی شرط عائد کر دی گئی ہے ۔ آل انڈیا حج و عمرہ ٹور آرگنائزیشن اسوسی ایشن کے صدر رفیق شیخ بھیکن سے نمائندہ انقلاب کے استفسار پر انہوں نے بتایاکہ "سعودی وزارت حج کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔ اس حکم نامہ کو ہندوستانی قونصل جنرل جدہ کے توسط سے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ بعنوان "سرکیلو فرم سعودی گورنمنٹ فار پی ٹی اوز" پر نمایاں کیا گیا ہے ۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ 5سال کے اندر دوبارہ حج پر جانے کے خواہاں عازمین کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔ لہذا پرائیوٹ ٹور آپریٹرس اس پر توجہ دیں اور ایسے عازمین کو اس فیصلہ سے آگاہ کروائیں اور انہیں اپنی خدمات مہیانہ کرائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "5سال کی شرط صرف ہندوستان کے پی ٹی اوز کیلئے نہیں ہے بلکہ سعودی وزارت حج کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر نافذ العمل ہو گا"۔ مذکورہ اسوسی ایشن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ "سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری کردہ اس شرط میں پرائیوٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ عازمین کی خدمات کیلئے منتخب کیا جایا جانے والا عملہ اور محرم معاملات کو اس حکم نامہ سے مستثنی قرار دیا گیا ہے ۔ لیکن ان دونوں کیلئے اس سرکیولر میں لکھا گیا ہے کہ عازمین کی خدمت کیلئے مامور کردہ عملہ بھی انہیں دئیے جانے والے کوٹہ کا حصہ ہو گا جبکہ محرم کے کیسس میں قریبی خونی رشتہ داروں کو ترجیح دی جائے گی"۔

Hajj Tour operators restricted by saudi govt order

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں