پاکستان میں انتخابات کے دوران دہشت گرد حملوں کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

پاکستان میں انتخابات کے دوران دہشت گرد حملوں کا اندیشہ

پاکستانی فوج 11مئی کو عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں تقریباً 50ہزار فوجیوں کو تعینات کرے گی۔ وزارت داخلہ نے انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر دہشت گردخطرات کا انتباہ دیا ہے۔ کیونکہ ممنوعہ گروپ جیسے جند اﷲ، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، صوبہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ اور نشکی میں بڑے پیمانے پر حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ طالبان نے مبینہ طورپر پشاور کی اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر خودکش اور بم حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ قبائیلی علاقوں میں موجود طالبان عسکریت پسند کھانیوال، ملتان اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں حملے کرسکتے ہیں۔ اخبارڈان نے اطلاع دی کہ عام انتخابات کے دوران تقریباً50ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کل پاکستان فوج کے کارپس کمانڈرس کی میٹنگ میں لیا گیا جس کی صدارت جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کی۔ فوج کے ساتھ ساتھ انتخابات کے دوران لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی پولیس، رینجرس اور سکیورٹی نٹ ورک تعینات رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے سکریٹری اشتیاق امد نے راولپنڈی میں آرمی جنرل کے ہیڈ کوارٹر کا دو مرتبہ دورہ کیا اور سکیورٹی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز بعض حساس علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Across parties, fear of attack haunts Pakistan elections campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں