سنجے دت کا درخواست معافی سے انکار - بروقت سپردگی کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

سنجے دت کا درخواست معافی سے انکار - بروقت سپردگی کا ارادہ

بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہیں 1993ء کے ممبئی بم دھماکوں کے مقدمہ کے سلسلہ میں سپریم کورٹ نے واپس جیل پہونچادینے کا حکم دیا ہے آج زار و قطار روتے ہوئے کہاکہ وہ معافی طلب نہیں کریں گے اور بروقت مقررہ آخری مہلت کے اندر خودسپردگی اختیار کریں گے۔ اُن کو معافی عطا کرنے کے مطالبہ میں شعت پیدا ہوتی جارہی ہے جبکہ 53 سالہ اداکار سنجے دت نے جو جذبات سے مغلوث نظر آرہے تھے سپریم کورٹ کی جانب سے اسلحہ قانون کے تحت 21 مارچ کو ان کی سزائے قیدکی توثیق کرنے کے بعد انہیں خودسپردگی کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت دینے کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ وہ صرف اتہا کہہ سکتے ہیں کہ میں نے معافی کی درخواست نہیں کی ہے۔ ان کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ اور کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پریہ دت بھی تھیں۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ مختصر سے تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ سنجے دت نے کہاکہ دیگر کئی افراد بھی ہیں جو معافی کے مستحق ہیں۔ میں ہاتھ جوڑ کر ذرائع ابلاغ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کی معزز عدالت نے کہا ہے کہ وہ مجھے معاف نہیں کرے گی اس لئے اس بارے میں کوئی بحث نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ معزز سپریم کورٹ نے مجھے خودسپردگی کیلئے مہلت دی ہے اور میں مقررہ وقت کے اندر خودسپردگی اختیار کرلوں گا۔ اُن کی ہمشیرہ پریہ دت نے پریس کانفرنس کے دوران انہیں تسلی دیتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ سنجے پہلے ہی 18 ماہ کی سزائے قید بھگت چکے ہیں۔ اس لئے انہیں مزید 3سال 6ماہ کی سزائے قید کاٹنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وہ بکھر چکے ہیں اور یہ ان کی زندگی کا بہت مشکل وقت ہے وہ ہاتھ جوڑ کر ذرائع ابلاغ اور شہریوں سے درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ وہ انہیں سکون سے رہنے دیں۔ سنجے دت کو سپریم کورٹ نے 5 سال کی سزائے قید مکمل کرنے کیلئے دوبارہ جیل پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ انہیں ٹاڈا عدالت نے غیر قانونی آتشی اسلحہ قبضہ میں رکھنے کے جرم میں 6 سال کی سزائے قید سنائی تھی جس میں سپریم کورٹ نے کمی کرکے اسے 5 سال کردیا ہے۔ چنانچہ انہیں مزید 3 سال 6ماہ قید میں گزارنے ہوں گے۔ اداکار کو 2005ء میں 6 سال کی قید سنائی گئی تھی کیونکہ وہ غیر قانونی بندوق قبضہ میں رکھنے کے مجرم ثابت ہوچکے تھے۔ انہوں نے 18ماہ سزائے قید بھگتی تھی جس کے بعد 2007ء میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیاتھا۔ سنجے دت نے کہاکہ ان کی زندگی میں کئی بار مشکل کے وقت آئے ہیں۔ وہ ہر شخص سے اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں جس نے ان کے خاندان اور خاص طورپر ان کی ڈھارس بندھائی اور تاکید کی۔ وہ ہر ایک سے ذرائع کے ذریعہ کہنا چاہتے ہیںکہ صرف چندہی دن باقی ہیں وہ اپنا تمام کام مکمل کرلیں گے اور کچھ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گذاریں گے۔ یہ پہلی بار ہے جبکہ آج وہ پہلی بار مکان سے باہر آئے تھے اور ذرائع ابلاغ سے خطاب کررہے تھے۔

Sanjay Dutt: I will surrender, have not appealed for pardon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں