انتخابات ایک چیلنج - پاکستانی کارگذار وزیراعظم کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-29

انتخابات ایک چیلنج - پاکستانی کارگذار وزیراعظم کا بیان

پاکستان کے کارگذار وزیراعظم میر ہزارخان کھوسو نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات ملک کیلئے انتہائی اہم ہیں اور یہ انتخابات نفاذ قانون ایجنسیوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر ممکن طریقے سے انتخابات کو منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے۔ کارگذار وزیراعظم نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے ملاقات میں ان خیالات کااظہار کیا۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار سکیورٹی انتظامات اور انتخابات کے انعقاد کی تفصیلات سے واقف کروانے کارگذار وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہزار خاں نے حکام سے کہاکہ وہ انتخابات صاف وشفاف طریقے انداز میں کروانے کے عہد پر قائم ہیں۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے کہاکہ انتخابات کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Pak's caretaker PM terms upcoming elections as 'big challenge'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں