قابل اعتراض یا اشتعال انگیز رپورٹ کے ذمہ دار مدیر اخبار - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

قابل اعتراض یا اشتعال انگیز رپورٹ کے ذمہ دار مدیر اخبار - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہاکہ اخبارات میں کوئی بھی غلط قابل اعتراض یا اشتعال انگیز رپورٹ کی اشاعت پر ایڈیٹر ذمہ دار ہوں گے ۔ جسٹس کے سی پرساد اور وی جی گوڑا پر مشتمل بنچ نے کہاکہ خبروں کے انتخاب پر ایڈیٹر کا کنٹرول ہوتا ہے ۔ مدیروں کا بھی یہ جواز قابل قبول نہیں ہو گا کہ ان کی بغیر اجازت سے کوئی خبر شائع ہوئی ہو۔ ہر خبر کیلئے وہی ذمہ دار ہوں گے ۔ پریس اینڈرجسٹر آف بک ایکٹ کے تحت یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ اخبارات میں جو مواد شائع ہوتا ہے اس پر صرف مدیروں کا ہی کنٹرول ہوتا ہے لہذا اخبار کے ہر صفحہ پر آئندہ اس کے مالک اور مدیروں کا نام شائع کرنا لازمی رہے گا۔ ایڈیٹر کو ہی کسی بھی سیول، یا کسی بھی دیوانی یا فوجداری کار روائی کیلئے ذمہ دار ٹھہرایاجائے گا۔ گجراتی اخبار سندیش کے ایڈیٹر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مذکورہ فیصلہ صادر کیا۔ اخبار کے ایڈیٹر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی اجازت کے بغیر اہانت آمیز خبر اخبارات میں شائع ہوئی تھی اس کیلئے ریسیڈنٹ ایڈیٹر ذمہ دار ہیں ۔

Editor to be held responsible in cases of false reporting: Supreme court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں