کویت کو پٹرو کمیکل پلانٹ میں حصہ داری کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

کویت کو پٹرو کمیکل پلانٹ میں حصہ داری کی پیشکش

ہندوستان نے آج تیل کی دولت سے مالا مال ملک کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اسے گجرات کے داہیج علاقہ میں قائم سرکاری ملکیت او این جی سی کے 21396 کروڑروپئے مالیتی پٹرو کمیکل پلانٹ کے علاوہ پاردیپ میں واقع آئی او سی کے مجوزہ کمیکل پلانٹ میں حصہ داری کی پیشکش کی۔ وزیرپٹرولیم ایم ویرپا موئیلی نے میگا پیٹرو کمیکل پلانٹس میں حصہ دار بننے کی پیشکش کا اعادہ کیا۔ یہ پلانٹس مشرقی اور مغربی ساحلوں پر تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ موئلی نے کویت کے دورہ کنندہ وزیر برائے امور الدیوان الامیری، شیخ ناصر صباح الاحمد کو کویہ پیشکش کی۔ دورہ کنندہ وزیرنے جوامیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے بڑے فرزند ہیں عہدیداروں کو دورہ کویت کی دعوت دی تاکہ ہندوستان کی اس پیشکش پر تفصیلی گفتگو کی جاسکے ۔ تیل و قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی) سمندر پار کے اس بڑے ملک کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں کوشاں ہیں ۔

-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں