دہلی اجتماعی عصمت ریزی - اہم ملزم کی خودکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

دہلی اجتماعی عصمت ریزی - اہم ملزم کی خودکشی

دہلی اجتماعی عصمت ریزی و قتل کیس نے آج اس وقت سنسنی خیز موڑاختیار کر لیا جب ایک اہم ملزم رام سنگھ نے تہاڑجیل میں انتہائی سکیورٹی والے سیل میں خودکشی کر لی۔ جہاں اس موت کو مشتبہ قراردیا جا رہا ہے ۔ وہیں زیر دریافت قیدیوں کی نگرانی سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ تعجب کی بات ہے کہ 33سالہ رام سنگھ کا ایک حادثہ کے بعد دیاں ہاتھ مجروح ہو گیا تھا اس نے آج صبح جیل نمبر 3 نمبر میں اپنے سیل کی لوہے کی جالی سے خود کو اپنے ہی زیر استعمال کپڑوں کے ذریعہ پھانسی لے کر خودکشی کر لی، جیل عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ جیسے ہی موت کی خبر پھیلی، سنگھ کے افراد خاندان اور وکلاء نے واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کامطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جیل میں ملزم کا قتل کیا گیا اور وہ خودکشی کی کہانی پر یقین نہیں کر سکتے ۔ فارنسک ماہرین نے نمونے حاصل کرنے جیل کادورہ کیا ہے ۔ جیل کے ذرائع کے مطابق پچھلے چند دنوں سے سنگھ مایوس رہتا تھا حتی کہ کل شام اس نے کھانا بھی نہیں کھایا۔ چونکہ یہ موت مشتبہ حالات میں ہوئی ہے اس لئے دہلی حکومت نے میٹروپولٹین مجسٹریٹ کے ذریعہ اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

Delhi gang-rape: Ram Singh hanged himself

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں