بنارس جامعہ مسجد - امام حرم کی اقتدا میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

بنارس جامعہ مسجد - امام حرم کی اقتدا میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

امام حرم مکہ کی امامت میں ہزاروں مسلمانوں نے جامعہ سلیفہ کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ صبح 9بجے سے ہی جامعہ سلیفہ کی مسجد میں نمازیوں کی آمد شروع ہو گئی تھی 10بجے تک نماز کی تقریباً ساری جگہیں پر ہو گئی تھیں ۔ فرزندان توحید امام حرم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھے ۔ مکہ مکرمہ سے مسجد نبوی کے صرف ایک امام کے آنے سے جامعہ سلفیہ کا ماحول ایسا پرنور ہو گیا تھا کہ جس کا بیان کرنا مشکل ہے ۔ جامعہ سلفیہ میں بیسیوں ہزار کا مجمع تھا مگر لوگ نہایت امن و سکون کے ساتھ اپنی جگہ پر بیٹھے تھے ۔ ان میں سے کچھ لوگ سنن و نوافل میں بھی مشغول تھے ۔ مسجد کے اندرونی حصہ میں جامعہ کے ذمہ داران اور رضاکاران ان کی آمدکے انتظام میں مشغول تھے ۔ امام حرم ٹھیک 12:30بجے مسجد میں تشریف لائے اور منبر پر کھڑے ہو گئے ۔ انہوں نے عربی میں خطبہ دیا اور نمازجمعہ پڑھائی۔ ان کی امامت میں ہزاروں افراد نے نہایت خشوع وخضوع کے ساتھ نماز ادا کی۔ نماز کے بعد جامعہ سلفیہ کے استاد مولانا اسعد اعظمی نے امام حرم کے خطبے کا اردو ترجمہ پیش کیا۔ امام حرم نے اپنی پوری تقریر میں امن عالم پر زوردیا اور کہاکہ ہمیں اﷲ کا شکر گذار ہونا چاہئے کہ اﷲ نے ہمیں اسلام کی دولت سے نوازا ہے اور ہمیں مسلمان بنایا۔ اﷲ نے ہمارے لئے دین اسلام کو پسند کیا اور کہاکہ ہمیں صرف اور صرف اسلام کے احکام پر عمل کرنا چاہئے ۔ دنیا میں جو بھی شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسرے مذہب پر عمل کرے گا وہ جہنم میں جائے گا۔ انہوں نے اسلام کی خصوصیات کا تفصیلی بیان کیا اور کہاکہ یہ ہم لوگوں کی سعادت ہے کہ ہم اس دین کی پیروی کرتے ہیں ۔ جو شخص نیک کام کرے گا، اسلام کے احکام پر عمل کرے گا اور دوسروں کی مدد کرے گا اس کا انجام دنیا اور آخرت دونوں جگہ بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کو ماننے والے لوگ دوطرح کے ہوتے ہیں ایک وہ جو نہایت مضبوطی کے ساتھ اسلام کا دامن پکڑے رہتے ہیں اور ان کے عقیدے اور یقین میں مضبوطی ہوتی ہے ۔ یہ لوگ اپنی ذات کے ساتھ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں اور اپنے دین پر ثابت قدم رہتے ہیں ۔ اسلام ایسے مومن کو پسند کرتا ہے ۔ دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جو مسلمان تو ہوتے ہیں لیکن ان کے عقیدے میں مضبوطی نہیں ہوتی وہ جوکچھ سوچتے اور کرتے ہیں صرف اپنے لئے کرتے ہیں ۔

Imam Haram Makkah Sheikh Dr. Faisal Ghazzawi in jamia salfia masjid of banaras

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں