عالمی مارکٹ میں سونے کی قیمت میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

عالمی مارکٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

امریکی ڈاؤ جونس کا صنعتی اوسط حالیہ عرصہ میں اپنی بلند ترین سطح 14,164.53 پوائنٹس پر بندہونے جا رہے کہ اس دوران حصص بازار میں زبردست اچھال آ جانے کے سبب سونے کی طلب میں 12 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔ اس تبدیلی کے بعد فی اونس سونا زیادہ سے زیاہد 1,602.50 ڈالر اور کم سے کم 1,578.10 ڈالر فی اونس فروخت ہوا کٹکو کے گولڈ انڈیکس کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت زیادہ سے زیادہ 1,602.50 اور کم سے کم 1,574.30 ڈالر رہی۔ اس طرح سونے کی قیمت میں فی اونس 19.10 ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔ یورپی سنٹرل بینک کے صدر ماریو ڈراگی نے کہاکہ جوں کا توں موقف رکھنے کی پالیسی آگے بڑھ رہی ہے ۔ بینک بدستور استحکام پر توجہ مرکوزکریں گے ۔ یہ ان قائدین کا جواب ہو گا جنہوں نے کہا تھا کہ یوروپی سنٹرل بینک اکثر بہت کم یا بہت زیادہ اقدامات کر رہی ہے ۔

Decrease in gold price in world market

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں