شامی عوام کے تئیں امریکہ کی تائید و حمایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

شامی عوام کے تئیں امریکہ کی تائید و حمایت

شامی عوام کے تئیں اپنی تائید و حمایت کا اظہار کرتے ہوئے وائیٹ ہاوز نے کہاکہ صدر بشارالاسد اعتبار کھوچکے ہیں اور انہیں اقتدار چھوڑنا ہو گا۔ جب کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شامی اپوزیشن قائدین سے اطالوی دارالحکومت روم میں ملاقات کرتے ہوئے اضافی امداد کا اعلان کیا۔ "بشارالاسد تمام تر واجبیت سے محروم ہو چکے ہیں اور انہیں لازماً جانا چاہے ۔ ہم اس بارے میں شامی عوام کے ساتھ متحدکھڑے ہیں ۔ اور ہم شامی اپوزیشن کو تائید کی پیشکشی جاری رکھیں گے حالانکہ دیگر ممالک نے اسد کو خود اپنے عوام کے خلاف اپنی پرتشدد مہم جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا ہے "۔ وائیٹ ہاوس پریس سکریٹری جے کارنی نے میڈیا کے نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ کل کیری نے شامی اپوزیشن اتحاد کیلئے 60ملین امریکی ڈالر کی اضافی غیر فوجی امداد کا اعلان کیا تھا۔ کارنی نے کہاکہ واشنگٹن شامی اتحاد میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑا ہے اور صدر اوباما کے عہد کو دہرایا کہ شامی عوام کی جمہوری نظام اور پرامن شام کی طرف منتقلی میں بھرپورمدد کی جائے گی۔

US pledges expanded support for Syrian rebels but no military aid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں