فلمی صنعت کو عدالت کی سرزنش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

فلمی صنعت کو عدالت کی سرزنش

دہلی ہائی کورٹ نے فلم "ریس2" کے چنندہ حصوں پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے بچوں کو ڈسپلن شکنی سکھانے کیلئے اس کے فلم سازوں کی سخت سرزنش کی۔ چیف جسٹس ڈی موریسن اور جسٹس وی کے جین کی بنچ نے سیف علی خان کی اداری والی فلم میں مبینہ طورپر فحاشیت کے خلاف ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فلم سازوں کی سرزنش کی ہے ۔ ججوں نے کہاکہ آپ کو ہمیشہ اپنی تجارت کی فکر رہتی ہے ۔ برائے کرم بیٹھیں اور سوچیں کہ فلم صنعت کہاں جا رہی ہے ۔ آپ نے اتنی زیادہ پونجی جمع کر لی ہے۔ آپ بچوں کو ڈسپلن شکنی سکھارے ہیں ۔ آپ ہر چیز کو ڈرائیونگ روم میں لے جا رہے ہیں ۔ عدالت کا اعتراض فلم سازوں اور ہدایت کار کی طرف سے پیش وکیل کی اس دلیل پر آیا کہ سینٹرل فلم سرٹیفکیشن بورڈ نے اس کی نمائش کو منظوری دی تھی۔ اسی اثناء میں عدالت نے وزارت برائے نشریات و اطلاعات سینٹرل فلم سرٹیفکیشن بورڈ ، دہلی حکومت اور فلم کے ڈائرکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جمعہ تک جواب طلب کیا ہے ۔ سماجی کارکن ٹینا شرما نے مفاد عامہ کی عرضی میں فلم کو سینما ہال اور ٹیلی ویژن چینلوں پر دکھانے پر فوری پابندی لگانے اور پھر سے نمائش سے قبل اس کے فحش مناظر اور مکالمے ہٹانے کی اپیل کی ہے ۔

Delhi high court denounce film industry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں