سعودی عرب - سرطان کے مریضوں کا علاج صرف مقامی اسپتالوں میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

سعودی عرب - سرطان کے مریضوں کا علاج صرف مقامی اسپتالوں میں

وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز الخمیضی نے کہا ہے کہ مملکت میں 95فیصد سرطان کے مریضوں کا علاج مقامی اسپتالوں میں ہی کامیاب طریقے سے کیا جاتا ہے ۔ صرف 5فیصد کینسر کے مریض ایسے ہیں جنہیں بیرون ملک علاج کیلئے رواہن کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت نے کینسر کے علاج کیلئے 1.8بلین ریال سالانہ بجٹ مختص کیا ہے ۔ مملکت میں 14مرکز ایسے ہیں جو کینسر کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگا کر اس کا کامیاب طریقے سے علاج کرتے ہیں ۔ مملکت کے جن اسپتالوں میں کینسر کا علاج کیا جاتا ہے وہاں جدید مشنری کے علاوہ تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں ۔ ان طبی مراکز میں کینسر کے علاج کیلئے دنیا بھر سے ماہرین اپنی خدمت فراہم کر رہے ہیں ۔

saudi arabia - cancer treatment in local hospitals only

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں