17 countries hajj mission meeting in madinah
وزارت حج کے تحت مدینہ منورہ کے الادلاء ادارے سے امسال حج موسم کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے 17 ممالک کے حج مشینوں کے ساتھ ملاقات کی۔ الادلاء ادارے کے سربراہ ڈاکٹر یوسف احمد حوالہ نے بتایا کہ ادارے نے پاکستان، مراکش، الجزائر، تیونس، انڈونیشیا، عراق، ترکی، نائیجریا، انڈونیشیا، گھانا، تھائی لینڈ، فلپائن، سوڈان اور دیگر ممالک کے جج مشنوں کے ساتھ اجتماعی ملاقات کی گئی۔ ان ممالک سے آنے والے حاجیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے علاوہ مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کے متعلق بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات امسال حج موسم کی تیاریوں کے حوالے سے ہے جس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے ۔ ادارے نے گذشتہ سال 16لاکھ حاجیوں کو مختلف سہولتیں فرہام کی تھیں ۔ حج مشنوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات اہمیت رکھتی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں