Tremendous opportunities in India-US ties: Senator Bob Corker
ری پبلیکن پارٹی کے سرکردہ سنیٹر نے کہاکہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعاون عمل میں وسیع مواقع موجود ہیں ۔ سینٹر باب کور کر نے کہاکہ ہندوستانی سفیر برائے امریکہ نروپما رائے سے ملاقات کے دوران کہاکہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون عمل کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کے فروغ کی توقع ظاہر کی۔ باب کورکر نے اپنے 2007 میں کئے گئے دورہ ہندوستان کی یاد دلائی۔ انہوں نے کہاکہ ان کا یہ تاثر ہے کہ ہندوستان معاشی طورپر تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ ہندوستانی سفیر نروپما راؤ نے دونوں ملکوں کے درمیان ہوئی تازہ تبدیلیوں سے اور پیشرفت سے واقف کروایا۔ سرمایہ کاری کے شعبہ میں ہوئی ترقی اور پیشرفت سے واقف کروایا۔ ہندوستانی سفیر نے کہاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں