کرناٹک مجالس مقامی انتخابات - بی۔جے۔پی کا صفایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

کرناٹک مجالس مقامی انتخابات - بی۔جے۔پی کا صفایا

کانگریس نے کرناٹک میں منعقدہ شہری مجالس مقامی انتخابات میں متاثرکن عکاسی کی ہے ۔ اس نے جے ڈی ایس اور حکمران بی جے پی کو کافی پیچھے چھوڑدیا۔ آج دوپہر تک تقریباً5000 وارڈس کے منجملہ تقریباً4500 وارڈس کے نتائج کا جو اعلان کیا گیا ہے ان کی روشنی میں کانگریس کو ہمہ رخی مقابلہ میں واضح کامیابی ملی ہے ۔ اسے 1800 سے زیادہ وارڈس پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ جے ڈی ایس کو تقریباً870 نشیں ملیں ہیں ۔ حکمران بی جے پی 800 سے زائد نشستوں کے ستاھ تیسرے نمبر پر آئی۔ یدیورپا کی کے جے پی اور بی جے پی کے سابق وزیر بی سری راملو کی بی ایس آر کانگریس نے ایس محسوس ہوتا ہے کہ کھیل بگاڑرول ادا کیا۔ ان پارٹیوں نے پہلی مرتبہ سیاسی پانی کا ذائقہ چکھا ہے ۔ کے جے پی کو 250 سے زیادہ بی ایس آر کانگریس کو صرف 77 وارڈس پر کامیابی مل پائی۔ آزاد امیدواروں نے 625 وارڈس پر قبضہ حاصل کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں