چیرمین وقف بورڈ آندھرا پردیش - ادارہ انیس الغربا عملے کی معطلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

چیرمین وقف بورڈ آندھرا پردیش - ادارہ انیس الغربا عملے کی معطلی

چئیرمین وقف بورڈ آندھراپردیش سید شاہ افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ بیابانی نے رکن وقف بورڈ الطاف حیدر ایم ایل سی کے ہمراہ انیس الغرباء یتیم خانہ نامپلی حیدرآباد اور روز ڈیل اسکول وجئے نگر کالونی کا دورہ کیا۔ اسکول پہنچ کر انہوں نے ارباب اسکول سے ملاقات کر کے انیس الغرباء کے طلبہ جو اس اسکول سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں ۔ اسکول کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے الطاف حیدر ایم ایل سی کے ہمراہ انیس الغرباء یتیم خانہ نامپلی جا کر وہاں کے حالات کا جائزہ لیا اور تمام رجسٹرار اور رسائد کی تنقیح کی جس میں بہت سی خامیاں پائی گئیں ۔ بعد میں روزنامہ راشٹریہ سہارا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے بحیثیت چے ئرمین وقف بورڈ جائزہ لینے سے پہلے انیس الغرباء کے یتیم و یسیر بچے سرکاری مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتے تھے وہ مدرسہ کم جاتے تھے اور ادھر ادھر گھومتے رہتے تھے ۔ چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ انیس الغرباء کے نونہالوں کو روز ڈیل اسکول وجئے نگر کالونی میں شریک کروا کر بہتر تعلیم کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان بچوں کو والدین کی کمی محسوس نہ ہو۔ خسرو پاشاہ نے کہاکہ الحمد اﷲ بچوں کی تعلیم اچھی ہورہی ہے اور ایک طالب علم نے ایس ایس سی درجہ اول میں اور دیگر نے بھی کامیابی حاصل کی۔ بچوں کو بذریعہ دو ٹمپو اسکول کو لایا اور لے جایا جاتا ہے ۔ خسرو بیابانی نے بتایا کہ جب انہوں نے انیس الغرباء کا جائزہ لیا تو وہاں پر عملہ کو بدعنوانیوں میں ملوث پایا۔ دو اراکین عملہ کی خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے اور مزید 4اسٹاف ممبرس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ انہیں بھی بعد تحقیقات معطل کر دیاجائے گا اور ضرورت پڑی تو سارے اسٹاف کو بدل دیا جائے گا۔

Chairman Wakf board AP takes action against Anees ul Ghurba members

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں