قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا اہم رول - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا اہم رول - پرنب مکرجی

آج ملک کی یونیورسٹیوں کے اوپر معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اور بھی ذمہ داریاں آ گئی ہیں ۔ لیکن قوم کی تعمیر میں تعلیم کا اہم کردار ہے ۔ اس کیلئے 11ویں پنچ سالہ منصوبے میں کئی منصوبے ہیں ۔ مذکورہ خیالات صدر پرنب مکرجی نے دہلی یونیورسٹی کے 90ویں تقسیم تقریب اسناد میں بطور مہمان خصوصی ظاہر کئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں لیکن دنیا کی400 یونیورسٹیوں میں ہندوستان کی کوئی بھی یونیورسٹی نہیں ہے ۔ دہلی یونیورسٹی میں سالانہ کنونشن میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں ڈگریاں تقسیم نہ ہونے سے طلبہ میں مایوسی پائی جا رہی ہے ۔ ڈی یو کے طلبہ کو جب سے یہ اطلاع ملی کہ اس مرتبہ یونیورسٹی کے کنو وکینش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدر جمہوریہ ہند شرکت کر رہے ہیں تمام طلباء و طالبات کے اندر یہ خوشی پائی جا رہی تھی کہ ان کو صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں ڈگریاں ملیں گی لیکن جب کنو وکیشن کا انعقاد ہوا تو ایسا نہیں ہوا بلکہ کالج اور یونیورسٹی کے شعبوں کے 10 اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں گولڈ میڈل دیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر اسٹوڈنٹس کو پرچیاں دے دی گئیں کہ وہ اپنی اسناد کاونٹر سے حاصل کر لیں ۔ اس طرح یونیورسٹی کا وہ سالانہ پروگرام جو ماضی میں 4سے 5گھنٹے چلا کرتا تھا اس مرتبہ 55منٹ میں سمیٹ لیا گیا۔ دہلی یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے صدر پروفیسر توقیر احمد خان نے نمائندہ کو بتایاکہ ڈی یو کی تاریخ میں سالانہ کنو وکیشن میں ملک کے کسی صدر کی پہلی مرتبہ شرکت ہوئی ہے جو کہ یونیورسٹی کیلئے باعث افتخار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے طلبہ کو وقت کی کمی کی وجہہ سے مہمان خصوصی کے ہاتھوں ڈگریاں نہیں مل پائیں لیکن پھر بھی 5کالجوں اور 5شعبوں کے اسٹوڈنٹس کو صدرجمہوریہ کے ہاتھوں گولڈ میڈل پہنایا گیا۔ پروفیسر توقیر نے یہ بھی بتایاکہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ پروگرام مختصر ہونے کے باوجود شعبہ اردو کے ایک ٹاپر مولانا شفیق عالم کو صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے ہاتھوں "غالب اور عرش ملسیانی ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

Delhi university 90th annual convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں