امت مسلمہ میں افتراق صہیونی پالیسی کا اہم حصہ - خامنہ ای - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

امت مسلمہ میں افتراق صہیونی پالیسی کا اہم حصہ - خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی آیت اﷲ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں امت مسلمہ کی بہت سے مشکلات کو مصنوعی اور دشمنان اسلام کی جانب سے مسلط کردہ مشکلات قراردیتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام کی قدرتی توانائیوں ، انسانی اور جغرافیائی صلاحیتوں کو احیاء کرنے سے بہت سے موثر اور مفید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشکلات حل کرنے کا دوسرا عامل اسلامی ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے اور مستحکم بنانے کا قراردیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنا صہیونیوں اور سامرانی طاقتوں کے اصلی منصوبوں اور مسلم پالیسیوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کے برادرانہ اوردوستانہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی، سماجی ، تعمیراتی اور سکیورٹی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر سنجیدہ اور ٹھوس اعتقاد ہے ۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن کو تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کا اہم نمونہ قراردیا۔

Ayatollah Khamenei to Pakistani President: Zionists Create Sectarian Strife Among Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں