سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی عنقریب وطن واپسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی عنقریب وطن واپسی

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے آج اعلان کیا کہ وہ اپنی ازخود جلاوطنی کی زندگی کو ختم کرنے کیلے ایک دو ہفتوں میں پاکستان واپس ہوں گے ۔ عبوری حکومت کے قیام کے فوری بعد وہ اپنے وطن جانے تیا رہیں ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ پاکستان میں عبوری حکومت کے قیام کے فوری بعد وہ وسط مارچ میں پاکستان جائیں گے ۔ مشرف نے کہاکہ وہ کراچی، اسلام آباد یا راولپنڈی میں اتریں گے اور عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کا دل ملک کیلئے "دھڑکتا"ہے ۔ میں پاکستان کو دشمن پیدا کرنے نہیں جا رہا ہوں بلکہ یہ وقت شیرازہ بندی کا ہے جو کوئی پاکستان سے محبت کرتا ہے ان تمام کو ایک ہی چھت کے نیچے آنا ہو گا۔ میں بھی پاکستان سے محبت کرتا ہوں اس لئے اپنے ملک واپس ہونا چاہتا ہوں ۔ 69 سالہ سابق صدر نے اپنی سیاسی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کا جون 2010ء میں قیام عمل میں لایا ہے ۔

Former President Musharraf announces return to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں