Zardari orders tough action against Karachi unrest
کراچی میں لاء اینڈ آرڈر کی ابتر ہوتی صورتحال پر ملک کی طاقتور فوج کی جانب سے تشویش کے اظہار کے بعد صدر آصف علی زرداری نے عہدیداروں کو پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں امن کی بحالی اور عسکریت پسندوں اورمسلکی عناصر کے خلاف کار رواء کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کراچی اور سندھ صوبہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 16!مارچ کو حکومت کی تکمیل کے بعد وقت پر انتخابات ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں اور مسلکی عناصر کو جوان کی مدد کر رہے ہیں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کرتے ہوئے انتخابی عمل کو سبوتاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ زرداری نے سندھ حکومت اور سکیوریٹی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے اور سخت کار روائیاں کریں ۔ انہوں نے سیاسی طاقتوں اور حصہ داروں سے اپیل کی کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ کام کریں اور میٹرو پولٹین شہر میں امن اور استحکام کی بحالی میں سرگرم رول ادا کریں ۔ زرداری نے کل کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ لا لحاظ کسی سیاسی وابستگی مجرمین کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔ زرداری نے اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ حکومت کی جانب سے وسائل کی فراہمی کے باوجود کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونا تشویشناک ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں